نئی دہلی،19اکتوبر(یواین آئی) اڈیشہ کے بھوبنیشور شہر میں واقع ایس ایم
اسپتال میں آگ لگنے کے حادثے میں 22مریضوں کی موت پر نائب صدر جمہوریہ ایم
حامد انصاری نے افسوس اور شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا اڈیشہ کے
اسپتال میں لوگوں کی موت کی اطلاع پر مجھے بے حد دکھ ہے اور ان کے لواحقین کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے۔ اس حادثے کے سلسلے میں میں نے وزیراعلی نوین پٹائک سے بات کی ہے ،انہوں نے
یقین دہانی کی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن امداد مہیا کرائی جائے گی۔